بی جے پی ممبر پارلیمنٹ بابل سپریو ٹی ایم سی میں شامل

بابل سپریو نے کہاکہ میں بنگالی کے طور پر کام کرناچاہتا تھا، یہ بات میں میرے ذہن میں تھا مگر گزشتہ چار دنوں میں میں نے فیصلہ کیا کہ بنگال کی خدمت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر کام کیا جائے۔

کلکتہ: چند مہینے قبل سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والے سابق مرکزی وزیر اور آسنسول سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ بابل سپریو نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مرکزی وزارت سے استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک پر سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے۔ مگر چند مہینے بعد ہی انہوں نے اپنے اس اعلان سے مکر گئے۔اس سے قبل بھی انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

ترنمول کانگریس میں شمولیت پر بابل سپریو نے کہا کہ میں نے دل سے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میں بنگالی کے طور پر کام کرناچاہتا تھا، یہ بات میں میرے ذہن میں تھا مگر گزشتہ چار دنوں میں میں نے فیصلہ کیا کہ بنگال کی خدمت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ترنمول کانگریس میں رہ کر کام کیا جائے۔

 انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ بڑا فیصلہ ہے۔ مجھے موقع ملا ہے میں خود کو بنگالی گلوکار کے طور پر کام کروں گا۔بابول سپریا نے کہا کہ وہ پیر کو چیف منسٹر ممتا بنرجی سے ملاقات کریں گے۔

نوٹ کریں کہ 31 جولائی کو بابل سپریا نے فیس بک پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ مگر بھوانی پور میں ضمنی انتخابی مہم کے دوران بی جے پی نے پرینکا تبریوال کی حمایت میں مہم چلانے کیلئے مدعو کیا تھا مگر بابل سپریہ نے اس میں کوئی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں ہے۔ ایک دن قبل ہی مرکزی حکومت نے ان کی سیکورٹی کم کردی گئی۔ 24 گھنٹے کے بعد ہی وہ ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.