امیت شاہ جموں وکشمیر کے مہلوک پولیس عہدیدار پرویز احمد کے گھر پہنچے

امیت شاہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: 'شہید پولیس افسر پرویز احمد ڈار کے گھر پہنچ کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا مجھے اور پورے ملک کو ان کی بہادری پر فخر ہے'۔

سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ہفتہ کو یہاں شہر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں واقع چار ماہ قبل جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سی آئی ڈی انسپکٹر پرویز احمد ڈار کے گھر تعزیت پرسی کے لئے پہنچے۔ بعد ازاں وزیر داخلہ نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وادی کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

موصوف وزیر داخلہ نے نوگام میں مہلوک پولیس افسر کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کو سرکاری نوکری کا آرڈر پیش کیا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ بھی موجود تھے۔

بتا دیں کہ امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورہ کے لئے ہفتے کی صبح سری نگر پہنچے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے برستی بارش کے بیچ ان کا سری نگر ہوائی اڈے پر استقبال کیا۔ ہوائی اڈے سے باہر جانے کے بعد موصوف وزیر داخلہ کا قافلہ سیدھے نوگام روانہ ہوا۔

امیت شاہ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ‘شہید پولیس افسر پرویز احمد ڈار کے گھر پہنچ کر ان کو خراج عقیدت پیش کیا مجھے اور پورے ملک کو ان کی بہادری پر فخر ہے’۔

انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ‘میں ان کے افراد خاندان سے ملا اور ان کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی، جموں و کشمیر پولیس مودی جی کے نئے جموں کشمیر کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تندہی سے کام کر رہی ہے’۔

قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں22 جون کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے سی آئی ڈی انسپکٹر پرویز احمد ڈار کو ایک مقامی مسجد کے نزدیک گولیاں برسا کر ہلاک کر دیا تھا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.