تلنگانہ

بی جے پی سے ہی تلنگانہ کی ترقی ممکن:وجئے شانتی

آج فیس بک پر تحریک تلنگانہ میں بی جے پی کے کردارکے متعلق اٹھائے جارہے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وجئے شانتی نے تحریر کیا کہ تحریک تلنگانہ میں پیش پیش رہے قائدین کی بڑی تعداد آج بی جے پی کے ساتھ ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ تشکیل تلنگانہ کا مقصد بی جے پی کے ذریعہ ہی پوراہو سکتا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی قائدوجئے شانتی نے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی‘بی جے پی کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

آج فیس بک پر تحریک تلنگانہ میں بی جے پی کے کردارکے متعلق اٹھائے جارہے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وجئے شانتی نے تحریر کیا کہ تحریک تلنگانہ میں پیش پیش رہے قائدین کی بڑی تعداد آج بی جے پی کے ساتھ ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ تشکیل تلنگانہ کا مقصد بی جے پی کے ذریعہ ہی پوراہو سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کہاکہ تلنگانہ اور تلنگانہ کے عوام سے بے لوث محبت کرنے والوں کیلئے متبادل تلاش کرناکوئی بڑاکام نہیں ہے۔ ہم اپنی آخری سانس تک عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوامی زندگی میں رہنے کیلئے تحریکوں سے وابستگی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہردورمیں بتائے گئے اصولوں سے حکمراں طبقہ مستثنیٰ نہیں رہتا اور اگر حکمران ایسا تصور کرتے ہیں تو پھر ان کا زوال یقینی ہوگا۔