اُدھم پور میں آرمی ناردرن کمانڈ فوجیوں سے صدر جمہوریہ کی ملاقات

صدر جمہوریہ کا استقبال لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے آئرفیلڈ پر کیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ شام کو صدر کووِند فوجی ناردرن کمانڈ اُدھم پور کے ہیڈ کوارٹر گراؤنڈ پہنچے۔

اُدھم پور: فوج کے ناردرن کمانڈ فوجیوں کی جموں و کشمیر میں کارروائی والے دیکھ بھال علاقہ میں پہنچنے کے بعد صدر رام ناتھ کووِند روایت کو توڑتے ہوئے فوجیوں اور خاندان والوں سے مہا نومی کے نو روزہ اختتام پر شرکت کی۔

صدر نے اپنا دورہ اس خطہ میں جمعرات سے مرکز کے زیرانتظام علاقہ لداخ سے شروع کیا جہاں انہوں نے سندھو درشن پوجا لیہہ میں ادا کی۔ عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

دریائے سندھ کا کنارہ اپنی خوبصورتی خوشنما منظر کے لیے مشہور ہے اور یہ لیہہ کے سٹی گاؤں کے قریب واقع ہے، جہاں ہمہ رنگی تہذیبی پروگرام بشمول سندھو درشن فیسٹول کی میزبانی ہوتی ہے۔

صدر جمہوریہ کا استقبال لیفٹیننٹ گورنر لداخ آر کے ماتھر نے آئرفیلڈ پر کیا اور پھر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ شام کو صدر کووِند فوجی ناردرن کمانڈ اُدھم پور کے ہیڈ کوارٹر گراؤنڈ پہنچے۔

وہاں ان کا خیرمقدم کارگل جنگ کے ہیرو و ناردرن کمانڈ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کیا، جہاں انہوں نے فوجیوں کی بہبود کے بارے میں دریافت کیا اور جوانوں کے بچہ کو چاکلیٹ دیا۔ مہا نومی کے موقع پر صدر نے ”بڑا کھانہ“ فوجیوں اور ان کے خاندان والوں کے ساتھ تناول کیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.