بی جے پی،جموں و کشمیر کے مزید حصے کرنا چاہتی ہے : محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کا نام دیتے ہوئے کہا: 'ہمارے یہاں بھی ایک ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ہے جس کا نام بی جے پی ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی باہر کی تھی لیکن یہ لوگ اسی ملک کے رہنے والے ہیں '۔

بنیہال: پی ڈی پی صدر و سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے مزید حصے کرنا چاہتی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو پہلے ہی دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اور اب وہ اس کو تین حصوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ ‘جموں ڈیکلریشن اور دیگر ڈیکلریشنس کا مقصد یہی ہے۔ وہ لوگوں کو بانٹنا چاہتے ہیں۔ ہمارے سیکولر کردار کو متاثر کرنا چاہتے ہیں’۔

محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کا نام دیتے ہوئے کہا: ‘ہمارے یہاں بھی ایک ایسٹ انڈیا کمپنی آئی ہے جس کا نام بی جے پی ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی باہر کی تھی لیکن یہ لوگ اسی ملک کے رہنے والے ہیں ‘۔

انہوں نے کہا: ‘ہمیں جموں و کشمیر کو ان سے آزادی دلانی ہے۔ ہمارا ملک کے ساتھ جھگڑا نہیں ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.