جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے لئے 2 ججس کا تقرر

راشٹرپتی بھون سے جاری تقرر نامہ میں کہا گیا کہ دونوں ججس جس دن بھی عہدہ کا جائزہ لیں گے اسی دن سے ان کا تقرر عمل میں آجائے گا۔

سری نگر: صدرجمہوریہ نے چہارشنبہ کے دن مرکزی زیرانتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے مشترکہ ہائی کورٹ کے لئے 2 ججس کا تقرر کیا۔

جسٹس موہن لال اور جسٹس محمد اکرم چودھری کے تقرر کے ساتھ ہی مشترکہ ہائی کورٹ میں ججس کی جملہ تعداد 13ہوگئی ہے۔

راشٹرپتی بھون سے جاری تقرر نامہ میں کہا گیا کہ دونوں ججس جس دن بھی عہدہ کا جائزہ لیں گے اسی دن سے ان کا تقرر عمل میں آجائے گا۔

5 اگست 2019 کو ریاست ِ جموں و کشمیر کو 2 مرکزی زیرانتظام علاقوں میں بانٹ دیا گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.