جموں و کشمیر میں 10 پی ڈی پی قائدین کے خلاف ایف آئی آر

پی ڈی پی قائدین بشمول سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے جمعہ 6 جنوری کو مفتی محمد سعید کی برسی کے موقع پر بِج بہارا ٹاؤن میں جلسہ عام میں شرکت کی تھی۔

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے بِج بہارا ٹاؤن میں مرحوم مفتی سعید کی برسی کے موقع پر ایک جلسہئ عام منعقد کرنے پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے دس قائدین اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ تعزیراتِ ہند کی دفعہ 188 اور 269 کے تحت بج بہارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو اگزیکٹیو مجسٹریٹ (تحصیلدار) کی ہدایات پر کیس درج کیا گیا ہے۔

 پی ڈی پی قائدین بشمول سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے جمعہ 6 جنوری کو مفتی محمد سعید کی برسی کے موقع پر بِج بہارا ٹاؤن میں جلسہئ عام میں شرکت کی تھی۔ پولیس کارروائی پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر کہا کووِڈ 19 کی تحدیدات کا اطلاق صرف پی ڈی پی پر ہوتا ہے۔

 گذشتہ روز کشمیر میں بی جے پی کے احتجاج، پنجاب میں وزیر اعظم کی ریالیوں یا ان کی حفاظت و سلامتی کے لیے اجتماعی پوجا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی، پر ان تحدیدات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ یہ چیز میری پارٹی کے خلاف جموں و کشمیر کے انتظامیہ کے شرمناک تعصب کو ظاہر کرتی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.