جموں و کشمیر کے عوام کو نظر انداز کرنے کا دور ختم : امیت شاہ

انہوں نے کہا کہ وہ دور ختم ہوچکاہے جبکہ جموں کے عوام کے مسائل اور مشکلات کو نظر انداز کردیاجاتا تھا لیکن اب مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے عوام کیلئے ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

جموں: جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔یہ بات مرکزی وزیر امیت شاہ نے آج یہاں ایک ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ دور ختم ہوچکاہے جبکہ جموں کے عوام کے مسائل اور مشکلات کو نظر انداز کردیاجاتا تھا لیکن اب مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے عوام کیلئے ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔

بھگوتی نگر علاقہ میں ریالی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوئی رکاوٹ نہیں رہے گی۔اب کوئی شخص پیچیدگیاں یا مشکلات پیدا نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی زیر انتظامات علاقہ کی ترقی کیلئے 12,000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے۔جبکہ حکومت 2022کی ختم تک جملہ 51,000کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان جموں وکشمیر کیلئے کئے جانے والے ترقیاتی اقدامات میں شامل ہوجائیں تو یہ حکومت کیلئے مزید سہولت بخش اور بہتر ہوگا۔انہوں نے ادعا کیا کہ نوجوان حکومت کے ساتھ تعاون کریں تو دہشت گردوں اور انہتا پسندوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور وہ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل سے قاصر رہیں گے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا ہے کہ حکومت اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ دہشت گردوں کو جموں وکشمیر سے نکال باہر کیا جائے اور یہاں کسی شخص کی دہشت گردوں کے ہاتھوں موت نہ ہونے پائے۔امیت شاہ کی ریالی میں عوام کی قابل لحاظ تعداد نے شرکت کی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.