جنوبی کشمیر کے ترال میں جیش محمد کا کمانڈر ہلاک

تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔

سری نگر۔  جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں چہارشنبہ کے دن سیکوریٹی فورسس کے ساتھ انکاؤنٹر میں جیش محمد کا ایک سرکردہ عسکریت پسند مارا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ترال علاقہ کے تلوانی محلہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع ہوگیا تھا۔ کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس وجئے کمار نے بتایا کہ مہلوک دہشت گرد شمس صوفی‘ جیش محمد کا کمانڈر تھا۔

انہوں نے مہلوک کمانڈر کی شناخت شام صوفی کے بطور کی۔ قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 42 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے چہارشنبہ کے روز ترال کے تلوانی محلہ واگڈ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.