مسلم خواتین کو آن لائن نشانہ بنانے والے ’جنونی عناصر‘ کو سرکاری سرپرستی حاصل : محبوبہ مفتی

صدرپیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے ایک اپلیکیشن پر 100بااثر مسلم خواتین کی تصاویر (برائے نیلام) اپ لوڈ ہونے پر اپنا ردعمل ظاہرکررہی تھیں۔ تصاویر اپ لوڈ ہونے کے بعد ملک میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سری نگر: صدرپیپلزڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) محبوبہ مفتی نے اتوار کے دن الزام عائد کیاکہ مسلم خواتین کو آن لائن نشانہ بنانے والے ”جنونی عناصر“ کو ”سرکاری سرپرستی“ حاصل ہے۔

سابق چیف منسٹر نے ٹوئٹ کیاکہ تکلیف دہ بات ہے کہ مسلم خواتین کے خلاف ایسی حرکتیں کرنے والے مجرموں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

وہ ایک اپلیکیشن پر 100بااثر مسلم خواتین کی تصاویر (برائے نیلام) اپ لوڈ ہونے پر اپنا ردعمل ظاہرکررہی تھیں۔ تصاویر اپ لوڈ ہونے کے بعد ملک میں برہمی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیاکہ یہ بات واضح ہے کہ ان جنونی عناصر کو ان لوگوں کی سرپرستی حاصل ہے جو برسرِ اقتدار ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.