دوڈہ میں المناک سڑک حادثہ، 11 مسافر ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹھاٹری سے دوڈہ جارہی ایک منی گاڑی سوئی گواری کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 11 افراد کی موت جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے۔

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع دوڈہ میں جمعرات کی صبح المناک سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک اور زائد از ایک درجن زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ٹھاٹری سے دوڈہ جارہی ایک منی گاڑی سوئی گواری کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 11 افراد کی موت جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے۔

واقعہ پیش آتے ہی پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاؤ آپریشن شروع کرکے زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج دوڈہ منتقل کیا۔

جی ایم سی دوڈہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اس حادثہ میں 11 مسافروں کی موت ہوئی جبکہ 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 6کو علاج و معالجہ کے لئے جموں ایر لفٹ کیا گیا ہے جبکہ باقی جی ایم سی دوڈہ میں زیر علاج ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”جموں و کشمیر کے ضلع دوڈہ کے ٹھاٹری علاقہ کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثہ سے دکھ ہوا۔ مصیبت کی اس گھڑی میں، میں پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں“۔

انہوں نے کہاکہ مہلوکین کے لواحقین کو وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ میں سے فی کس ایک لاکھ روپیے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپیے ایکس گریشیا دیئے جائیں گے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.