ستیہ پال ملک کو محبوبہ مفتی کی قانونی نوٹس

معاملہ، محبوبہ مفتی کے خلاف ستیہ پال ملک کے مبینہ ”اہانت آمیز“ ریمارکس کا ہے۔ ستیہ پال ملک نے جو فی الحال میگھالیہ کے گورنر ہیں، چند دن قبل الزام عائد کیا تھا کہ محبوبہ مفتی نے روشنی اسکیم سے فیض پایا تھا۔ یہ اسکیم اب ختم ہوچکی ہے۔

سری نگر: پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سابق گورنر جموں وکشمیر ستیہ پال ملک کو قانونی نوٹس بھیج کر 10 کروڑ روپے معاوضہ طلب کیا ہے۔

معاملہ، محبوبہ مفتی کے خلاف ستیہ پال ملک کے مبینہ ”اہانت آمیز“ ریمارکس کا ہے۔ ستیہ پال ملک نے جو فی الحال میگھالیہ کے گورنر ہیں، چند دن قبل الزام عائد کیا تھا کہ محبوبہ مفتی نے روشنی اسکیم سے فیض پایا تھا۔ یہ اسکیم اب ختم ہوچکی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد سرکاری زمین کے قابضین کو چارجس لے کر مالکانہ حقوق دینا تھا۔ محبوبہ مفتی کے وکیل انیل سیٹھی نے لیگل نوٹس میں لکھا کہ چاہے رقم جتنی بھی بڑی ہو وہ میری موکل کی ساکھ اور نیک نامی کو جو نقصان پہنچا اس کی تلافی نہیں کرسکتی۔

اس کے باوجود میری موکل نے معاوضہ کے لئے آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ستیہ پال ملک اندرون 30یوم 10 کروڑ روپے معاوضہ ادا کریں یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔

محبوبہ مفتی معاوضہ کی رقم کا استعمال اپنی ذات کے لئے نہیں کریں گی بلکہ اسے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.