سری نگر جامع مسجد میں نماز ِ جمعہ نہیں ہوئی

انجمن نے بتایا کہ یہ مسلسل 23واں جمعہ تھا جب مسجد میں خاموشی دیکھی گئی اور جمعہ کی نماز بھی ادا نہیں کی گئی۔

سری نگر: مذہبی ادارہ جو سری نگر جامع مسجد کی دیکھ بھال کرتا ہے نے بتایا کہ حکام کی جانب سے نماز ِ جمعہ کی اجازت نہیں دی گئی۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا کہ سال 2022ء کے پہلے جمعہ کو بھی حکام نے جموں و کشمیر کے سب سے بڑے روحانی مرکز کی تاریخی جامع مسجد سری نگر میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔

انجمن نے بتایا کہ یہ مسلسل 23واں جمعہ تھا جب مسجد میں خاموشی دیکھی گئی اور جمعہ کی نماز بھی ادا نہیں کی گئی۔

ایک منصوبہ کے تحت مسلسل عوام کو اہم مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکا جارہا ہے، جن میں جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی بھی شامل ہے، جو کہ مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مذہبی امور میں مداخلت ہے۔ بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.