حیدرآباد

ناگیندر کو نااہل قراردینے بی آرایس کا مطالبہ، اسپیکر کو یادداشت

بی آر ایس کے ایم ایل ایز نے اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار سے رکن اسمبلی خیریت آباد دانم ناگیندر کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں اسپیکر کوایک یادداشت پیش کی گئی۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے ایم ایل ایز نے اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار سے رکن اسمبلی خیریت آباد دانم ناگیندر کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں اسپیکر کوایک یادداشت پیش کی گئی۔

آج بی آر یس اراکین اسمبلی پاڈی کوشک ریڈی، مٹھا گوپال، بنڈاری لکشماریڈی اور کالیرو وینکٹیش نے اسپیکر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاڈی کوشک ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اسپیکر سے دانم ناگیندر کو نااہل قرار دینے کی درخواست دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر جلد ہی فیصلہ کریں گے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کوشک ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی نے سابق میں کہا تھا کہ جو لوگ کسی ایک جماعت کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسری جماعت میں شامل ہو جاتے ہیں کوانہیں سنگسار کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کانگریس قیادت سے جاننا چاہا کہ کیا اب بی آرا یس سے کانگریس میں شامل ہو رہے ارکان اسمبلی کو بھی سنگسار کیا جایگا؟ انہوں نے ریونت ریڈی سے سوال کیا کیا وہ یہ بھول گئے ہیں کہ انہوں نے ناگیندر کو بیڑی فروخت کرنے والا قرار دیا تھا پھر اس شخص کو کانگریس میں کیوں شامل کیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ انحراف کرنے والوں کے خلاف اندروں تین ماہ کاروائی کرنے سپریم کورٹ کی واضح ہدایات موجود ہیں۔ کوشک ریڈی نے کہا آج ریونت ریڈی نے ہم پر ضرب لگائی ہم نے مار کھا لیا مگر جب ہم ماریں گے تم اٹھ بھی نہیں سکوگے۔تم اور تمہاری پارٹی زمین بوس ہو جائیگی۔