شوپیان میں انکاؤنٹر‘ لشکر کے 2 عسکریت پسند اور ایک فوجی ہلاک

گزشتہ 2 ہفتوں میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عادل وانی 3 دن قبل صغیر احمد کی ہلاکت میں ملوث تھا جو یو پی کے سہارنپور کا بڑھئی تھا۔

سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع شوپیان میں چہارشنبہ کے دن انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کے 2 عسکریت پسند مارے گئے۔ ایک فوجی بھی ہلاک ہوا۔ 2 فوجی زخمی ہوئے۔ عہدیداروں کے بموجب مہلوک دہشت گردوں میں ایک‘ اترپردیش کے سہارنپور کے ایک بڑھئی کی حالیہ ہلاکت میں ملوث تھا۔

 لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم دی ریسسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کے 2 عسکریت پسندمارے گئے۔ 3 فوجی زخمی ہوئے جن میں ایک نے دواخانہ میں دم توڑدیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون وجئے کمار نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں ایک کی شناخت عادل وانی کی حیثیت سے ہوئی جو جولائی 2020 میں عسکریت پسندوں کی صفوں میں بھرتی ہوا تھا۔

 گزشتہ 2 ہفتوں میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عادل وانی 3 دن قبل صغیر احمد کی ہلاکت میں ملوث تھا جو یو پی کے سہارنپور کا بڑھئی تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.