شہری ہلاکتوں میں کشمیری ملوث نہیں: فاروق عبداللہ

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان این ایس اے سطح کی بات چیت کے بارے میں پوچھنے پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسی کسی بھی پہل کا خیرمقدم ہے جس کے نتیجہ میں دوستی ہوتی ہو۔

سرینگر: صدر نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے اتوار کے دن کہا کہ مرکزی زیر انتظام علاقہ میں حالیہ شہری ہلاکتوں میں کشمیری ملوث نہیں ہیں۔ یہ حملے کشمیریوں کو بدنام کرنے کی سازش کے تحت ہورہے ہیں۔ انہوں نے ان واقعات کو مرکزی زیر انتظام علاقہ کے پُر امن ماحول کو درہم برہم کرنے کی کوشش قرار دیا۔

 انہوں نے سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ یہ ہلاکتیں بدبختانہ ہیں اور ایک سازش کے تحت ہورہی ہیں۔ کشمیری اس میں ملوث نہیں ہیں۔ یہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ جموں وکشمیر کے اضلاع سرینگر اور پلوامہ میں ہفتہ کے دن عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔

قبل ازیں 7شہریوں کو دہشت گردانہ مار ڈالا تھا جن میں 4کا تعلق اقلیتی فرقوں سے تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان این ایس اے سطح کی بات چیت کے بارے میں پوچھنے پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ایسی کسی بھی پہل کا خیرمقدم ہے جس کے نتیجہ میں دوستی ہوتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دعا اور امید کرنی چاہیئے کہ دو ممالک میں دوستی ہوجائے اور ہم امن چین سکون سے رہ سکیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.