سوشیل میڈیاشمالی بھارت

سونی پت کی مسجد پر مسلح افراد کا حملہ (ویڈیو)

ہریانہ کے سونی پت میں کشیدگی برقرار ہے جہاں 15-20 مسلح افراد نے ایک مسجد میں توڑپھوڑ کی اور نمازیوں پر حملہ کردیا۔ حملہ میں کم ازکم 9 افراد زخمی ہوئے۔

چندی گڑھ: ہریانہ کے سونی پت میں کشیدگی برقرار ہے جہاں 15-20 مسلح افراد نے ایک مسجد میں توڑپھوڑ کی اور نمازیوں پر حملہ کردیا۔ حملہ میں کم ازکم 9 افراد زخمی ہوئے۔

سونی پت کے موضع صندل کلاں میں یہ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔ مسلح افراد کے حملہ کی تصاویر زیرگشت ہیں۔

لاٹھیاں تھامے حملہ آوروں کو آزاد گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حملہ کی وجہ معلوم نہیں لیکن پولیس نے 19 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ زخمیوں کو سیول ہسپتال‘ سونی پت میں شریک کرایا گیا ہے۔