مرکز، کشمیر میں سیکوریٹی فراہم کرے: پرینکا گاندھی

انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ کشمیری بہنوں بھائیوں پر حملہ، تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نئی دہلی: کشمیر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک افراد کے خاندانوں سے اظہارِ یگانگت کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے مطالبہ کیا کہ مرکز‘ وادی کے عوام کو سیکوریٹی فراہم کرے۔

انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کی کہ کشمیری بہنوں بھائیوں پر حملہ‘ تکلیف دہ اور قابل ِ مذمت ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے کشمیری بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مرکزی حکومت کو تمام شہریوں کو سیکوریٹی فراہم کرنے کے اقدامات فوری کرنے چاہئیں۔کانگریس قائد منیش تیواری نے کہا کہ لوگوں کو چن چن کر ہلاک کرنے کا اندیشہ تھا لیکن حکومت حرکت میں نہیں آئی۔

5 اکتوبر 2021 کو کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو لکھا تھا کہ سیکوریٹی فراہم کی جائے لیکن بدبختی سے یہ بات سنی نہیں گئی۔ جمعرات کے دن سونیا گاندھی نے جموں وکشمیر کانگریس کو ہدایت دی تھی کہ وہ غم زدہ خاندانوں کی مدد کرے۔

کانگریس کے بیان میں کہا گیا کہ کشمیری پنڈت برادری اور شہریوں کے تحفظ میں بی جے پی حکومت کی نااہلی خطہ میں عدم استحکام کا راست نتیجہ ہے۔عسکریت پسندی اور تشدد کا بڑھنا حکومت کی کمزوری اور بے رخی کا ثبوت ہے۔

پارٹی نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں 5 افراد بشمول ایم ایل بندرا (ممتاز کشمیری پنڈت) مارے گئے۔ راہول گاندھی نے بھی ہلاکتوں کی مذمت کی۔ راہول گاندھی نے گزشتہ ماہ کشمیر کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ وادی میں تشدد کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ نوٹ بندی اور دفعہ 370 کی برخواستگی کے باوجود دہشت گردی رکی نہیں ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.