مسلح افواج اور سائنسداں نہایت قابل بھروسہ: سروے

اپسوس گلوبل ٹرسٹ وردی نیس انڈیکس 2021 کے بموجب شہری ہندوستانی مسلح افواج پر 64 فیصد اور سائنسدانوں پر 64.64 فیصد اعتماد کرتے ہیں۔

نئی دہلی: مسلح افواج اور سائنسداں، ہندوستان میں نہایت قابل بھروسہ شہری بن کر ابھرے ہیں جبکہ سیاستداں اور اڈورٹائزنگ اکزیکٹیوز کم قابل بھروسہ ہیں۔

اپسوس گلوبل ٹرسٹ وردی نیس انڈیکس 2021 کے بموجب شہری ہندوستانی مسلح افواج پر 64 فیصد اور سائنسدانوں پر 64.64 فیصد اعتماد کرتے ہیں۔

ٹیچرس پر ان کا بھروسہ 61  فیصد اور ڈاکٹروں پر 58 فیصد ہے۔

غور طلب ہے کہ 2 سال قبل اسی سروے میں مسلح افواج سرفہرست تھیں لیکن کورونا دور میں سائنسدانوں کا رتبہ بڑھ گیا جنہوں نے مہلک وائرس کی ویکسین بنانے میں انتھک جدوجہد کی۔

نہایت قابل بھروسہ عالمی شہریوں کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو ڈاکٹرس 64 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ان کے بعد سائنسداں 61 فیصد اور ٹیچرس 55 فیصد کا نمبر ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.