موہن بھاگوت کا آئندہ ماہ دورہ جموں

سنگھ کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق موہن بھاگوت ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں جموں کا سہ روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔

جموں: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ کے دوران جموں کا دورہ کریں گے۔

سنگھ کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ شیڈول کے مطابق موہن بھاگوت ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں جموں کا  سہ روزہ دورہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آنے والے دنوں میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور یہ دورہ یکم اکتوبر سے 3  اکتوبر تک ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ  5 اگست 2019 کو  جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کے خاتمہ اور اس کو 2  انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جموں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ موہن بھاگوت دفعہ370  کے خاتمہ کے بعد آر ایس ایس کے موقف کا خاکہ پیش کرنے کے علاوہ سنگھ کی تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر وہ 3   اکتوبر کو صبح 10:30  بجے  زوم ایپ کے ذریعہ سوئم سیوک کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سنگھ سربراہ‘ سینئر ارکان کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کریں گے جس میں تنظیمی امور اور تنظیم کے جموں میں کشمیر میں مزید استحکام پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.