پرینکا گاندھی کو فوری رہا کیا جائے:محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہاکہ ہمارے ملک میں جمہوریت صرف کاغذوں پر ہے اور ملک کے سیاسی طور پر کمزور ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ سابق چیف منسٹر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے سینئر کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت‘اپوزیشن لیڈروں کو غیر قانونی طریقہ سے گرفتار کراکے انہیں اپنے فرائض انجام دینے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت صرف کاغذوں پر ہے اور ملک کے سیاسی طور پر کمزور ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔سابق چیف منسٹر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا ”حکومت ہند کو پہلے کانگریس کی ملامت کرنے کے لئے اورایک مضبوط اپوزیشن کی عدم موجودگی پر ماتم کرنے کے لئے ایک میڈیا ملتا ہے لیکن منظم طریقہ سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ان (اپوزیشن لیڈروں) کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض انجام نہ دے سکیں“۔

ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا”ہمارا ملک صرف کاغذوں پر جمہوری ملک ہے لیکن واضح طور پر یہ ملک سیاسی طور پر ایک کمزور ملک ہو رہا ہے، پرینکا گاندھی کو رہا کیا جائے“۔یہاں یہ بات بتادیں کہ پرینکا گاندھی کو پیر کے روز لکھم پور کھیری جا نے کے دوران اتر پردیش کے سیتا پور میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے منگل کے روز پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر اور جموں میں احتجاج درج کیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.