تلنگانہ

سیاسی قائدین دوسری جماعتوں کی پالیسیوں، پروگراموں پر تنقید سے احتراز کریں: رونالڈروز

حیدرآباد: حیدرآباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وجی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے کہاکہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے کاربندرہیں اور دوسری جماعتوں کی پالیسیوں، پروگراموں، ماضی کے ریکارڈ اور کارکردگی پر تنقیدوں سے احتراز کریں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
انتخابات کی حقیقی تاریخ کا اعلان ممکن نہیں، پاکستان الیکشن کمیشن کی عجیب منطق
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان

رونالڈ روز آج جی ایچ ایم سی ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی الیکشن آفیسر انودیپ درشیٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ایک ا جلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مشورہ دیا کہ وہ جلسہ، جلوس اور ریالیوں کیلئے  قبل از وقت سویدھا ایپ کے ذریعہ قبل از وقت اجازت حاصل کریں اور متعلقہ پولیس حکام کو جلسہ، جلوس وریالیوں کے وقت اور مقام سے واقف کروائیں اور لارڈ اسپیکر کیلئے بھی اجازت حاصل کریں اور انتخابی مہم میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کیخلاف پولیس کی مدد حاصل کریں اور انتخابی مہم می حصہ لینے والے کارکنوں کے پاس بیاچ اور شناختی  کارڈ موجود ہونا چاہئے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے رائے دہندوں کو تقسیم کئے جانے والے ووٹر سلیپ پر امیدوار یا پارٹی کا نشان نہیں ہونا چاہئے۔

سیاستدانوں کی طرف سے الیکشن کمیشن سے متعلق شکایات الیکشن کمیشن کے مبصرین، ریٹرننگ آفیسر، زونل سکریٹریٹ، سی ای او، ای سی آئی کے پاس درج کروائیں۔