کلگام تصادم،عسکریت پسندوں نے شہریوں کو انسانی ڈھال بنایا : دلباغ سنگھ

ڈی جی پی کے مطابق عام شہری سکیوریٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس وجہ سے ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنس کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کلگام تصادم کے دوران ملی ٹینٹوں نے عام شہریوں کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جس وجہ سے دو عام شہری زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ہی جموں وکشمیر پولیس نے زخمی ہوئے 2عام شہریوں کو ہاسپٹل پہنچایا جن کی حالت اب مستحکم ہے۔

ڈی جی پی کے مطابق عام شہری سکیوریٹی ایجنسیوں کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں جس وجہ سے ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنس کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ چہارشنبہ کی شام کو مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے پاریون کلگام علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اُن کے مطابق آپریشن کے دوران ہم نے ایک بہادر جوان روہت کو کھویا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روہت سال 2011 میں جموں وکشمیر پولیس کی اسپیشل ونگ میں بھرتی ہوا اور اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے بعد اُس کوقبل از وقت ہی پرموٹ بھی کیا گیا۔

دلباغ سنگھ نے بتایا کہ پاریون کولگام تصادم کے دوران روہت نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھتا گیا جس دوران اُس کو گولی لگی لیکن اس کے باوجود بھی روہت نے رہائشی مکان میں موجود ملی ٹینٹ کو ڈھیر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاریون کو لگام میں ملی ٹینٹوں نے عام شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کرکے سکیوریٹی فورسس پر فائرنگ کی جس وجہ سے 2 عام شہری زخمی ہوئے۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کے عہدیداروں نے اپنی جان جوکھم میں ڈال کر فائرنگ کے دوران ہی زخمی ہوئے 2 عام شہریو ں کو ہاسپٹل پہنچایا۔

پولیس چیف نے بتایا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کے ساتھ ساتھ اُن ماڈیول کا بھی صفایہ ہورہا ہے جو سرگرم ملی ٹیٹوں کا بلواسط یا بلا واسط طور پر ساتھ دے رہے ہیں۔

موصوف نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کے خلاف سال 2022 میں بھی آپریشن جاری رہیں اور اب کی بار ہم اُن کے اڈوں کو بھی مسمار کرکے ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشنس کے دوران عام شہری سکیوریٹی ایجنسیوں کواپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اُس پار کشمیر میں بیٹھے ملی ٹینٹوں کی حرکات و سکنات پر بھی بارڈر سکیوریٹی فورسس کے جوان نظر گزر رکھ رہے ہیں تا کہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

پولیس چیف نے بتایا کہ سرحدوں پر سکیوریٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دراندازی کے واقعات پر بہت حد تک قابو پایا گیا ہے۔

یوم جمہوریہ کی تقاریب کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان تقاریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.