ہم، پاکستان سے نہیں کشمیری عوام سے بات کریں گے: امیت شاہ

سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں یوتھ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق چیف منسٹرڈاکٹر فاروق عبداللہ پر تنقید کی۔

سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے دن کہا کہ امن کے لئے وہ جموں وکشمیر کے عوام سے بات کریں گے، پاکستان سے نہیں۔

سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) میں یوتھ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سابق چیف منسٹرڈاکٹر فاروق عبداللہ پر تنقید کی۔

امیت شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق صاحب کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان سے بات چیت کرنی چاہئے۔ میں وضاحت کردوں کہ بات کرنا ہی ہے تو ہم جموں وکشمیر اور اس کے نوجوانوں سے ہی کریں گے، کسی اور سے نہیں۔

امیت شاہ نے جو روایتی کشمیری پہناوا ”پھیرن“ میں ملبوس تھے‘ حاضرین جلسہ سے کہا کہ آج میں دل سے بات کررہا ہوں۔ مجھ سے کئی سوال کئے گئے ہیں۔ آج میں بلیٹ پروف شیلڈ کے بغیر مخاطب ہوں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.