جناح کے پورٹریٹ پرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پھر تنازعہ

بی جے پی علی گڑھ یونٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کو خون سے لکھے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس سے جناح کا پورٹریٹ نکلوادیں۔

علی گڑھ: جناح کا پورٹریٹ پھر سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا تعاقب کرنے لگا ہے۔

بی جے پی علی گڑھ یونٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کو خون سے لکھے مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کیمپس سے جناح کا پورٹریٹ نکلوادیں۔

علی گڑھ میں بی جے پی ترجمان شیونگ تیواری نے خبردار کیا کہ اگر حکام نے ازخود پورٹریٹ نہ ہٹایا تو ہم انہیں اس کے لئے مجبور کردیں گے۔

2018 میں ایسی ہی مطالبہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم نے کیا تھا جس کے نتیجہ میں یونیورسٹی طلبا اور دایاں بازو کی مختلف تنظیموں کے کارکنوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔ دایاں بازو کارکنوں نے پورٹریٹ ہٹانے کیمپس میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی تھی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.