ٹاملناڈو میں دو اہم تعلیمی اداروں کے 58 طلباء کووِڈ ٹسٹ میں مثبت پائے گئے

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ انا ملایا یونیورسٹی میں پیر کے دن احتیاطی اقدام کے طور پر طلباء کا ٹسٹ کیا گیا اور تمام 58 طلباء مثبت پائے گئے۔ منگل کے دن 500 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا، جن کے نتائج کا انتظار ہے۔

چینائی: راجہ متیا میڈیکل کالج موقوعہ انا ملائی یونیورسٹی کیمپس کے 58 طلباء اور آئی آئی ٹی مدراس کے 17 طلباء کووِڈ 19 ٹسٹ میں مثبت آنے کے بعد دونوں کیمپس کو کلسٹر قرار دیا گیا۔ دستیاب اطلاع کے مطابق کالج کے 3 ہاسٹلوں کے 22 طلباء اور 33 طالبات ٹسٹ میں مثبت پائے گئے۔

 ریاستی محکمہ صحت کے مطابق ان طلباء کو راجہ متیا میڈیکل ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے اور کالج کے کیمپس کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔ محکمہئ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ انا ملایا یونیورسٹی میں پیر کے دن احتیاطی اقدام کے طور پر طلباء کا ٹسٹ کیا گیا اور تمام 58 طلباء مثبت پائے گئے۔ منگل کے دن 500 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا، جن کے نتائج کا انتظار ہے۔

 ایم بی بی ایس کے سالِ اوّل کے طلباء جو کووِڈ 19 ٹسٹ میں منفی پائے گئے۔ ان سے کہا گیا کہ وہ کیمپس کا تخلیہ کردیں۔ یونیورسٹی نے چہارشنبہ کے دن جاری کردہ ایک گشتی میں کہا کہ کالج میں 23 جنوری سے ہی جماعتوں کا آغاز ہوگا۔ طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری ہاسٹل کے کمرے خالی کردیں۔

 اسی طرح کے واقعہ میں آئی آئی ٹی مدراس میں طلباء کووِڈ 19 ٹسٹ میں مثبت پائے گئے۔ ان میں 17 طلباء اور ملازمین کے علاوہ انتظامی عملہ مثبت پایا گیا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ آئی آئی ٹی مدراس میں 17 طلباء کے بشمول 58 افراد مثبت پائے گئے ہیں۔ انہیں سرکاری کورنٹائن مراکز یا مکان پر کورنٹائن کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

مثبت پائے جانے والے افراد کے ارکانِ خاندان کو گھروں پر کورنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس نے بتایا کہ یکم جنوری کے بعد کالج کیمپس آنے والوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ خود کو ایک ہفتہ کورنٹائن کرنے یا کووِڈ 19 کے ٹسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنے پر انہیں جماعتوں اور لیباریٹریوں میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.