ٹاملناڈو میں 16 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی

ٹاملناڈو پولیس ضلع ویلو پورم کے مقام گنگی میں ایک 77 سالہ شخص کے بشمول 9 افراد کو گرفتار کیا۔ گنگی خواتین پولیس نے لڑکی کے 36 سالہ رشتہ کے بھائی اور 50 سالہ چاچی کے بشمول 9 افراد کو گرفتار کیا۔

چینائی: ایک 16 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے لیے ٹاملناڈو پولیس ضلع ویلو پورم کے مقام گنگی میں ایک 77 سالہ شخص کے بشمول 9 افراد کو گرفتار کیا۔ گنگی خواتین پولیس نے لڑکی کے 36 سالہ رشتہ کے بھائی اور 50 سالہ چاچی کے بشمول 9 افراد کو گرفتار کیا۔

 77 سالہ منا کٹائی عرف وینکٹیسن کے علاوہ 28 سالہ آر ایلا راجہ، 24 سالہ ایم وینکٹیسن، 37 سالہ آر پربھو 22 سالہ کے بابو 26 سالہ پی امیزو ملائی اور 28 سالہ اے ستیہ راج کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمین پر نابالغوں کو جنسی حملوں سے تحفظ (پوکسو) قانون کے تحت الزامات عائد کیے گئے۔ جرم کا پتہ اس وقت چلا جب نابالغ لڑکی پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر اس کی چاچی اسے قریبی ہاسپٹل لے گئی۔

وہاں تفصیلی معائنہ پر پتہ چلا کہ وہ چار ماہ کی حاملہ ہے۔ لڑکی کے والدین فوت ہونے پر اسے تعلیم دلانے چاچی کو گھر منتقل کیا گیا تھا۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد انہیں عدالتی تحویل میں دیا گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.