پرینکا کے ساتھ سیلفی‘ خاتون پولیس ملازمین کیخلاف کارروائی متوقع

پرینکا گاندھی نے کہاکہ اگرمیرے ساتھ تصویر کھنچوانا جرم ہے تو مجھے بھی سزا دی جانی چاہئے کیونکہ ان محنتی اور وفادار خاتون پولیس ملازمین کا کیرئیر تباہ کرنا حکومت کو زیب نہیں دیتا۔

لکھنو: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے آج دعویٰ کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت یوپی کی بعض خاتون پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جنہوں نے ان کے ساتھ تصویرکشی کرائی تھی۔ پرینکا گاندھی نے اس تصویر کے ساتھ جو بتایا جاتا ہے کہ چہارشنبہ کو لی گئی ہے جب وہ دلت ورکر کے خاندان سے ملاقات کے لئے آگرہ جارہی تھیں‘ ٹویٹ کیا کہ یہ اطلاع مل رہی ہے کہ اس تصویر کی وجہ سے یوگی جی اتنے ناراض ہوگئے ہیں کہ وہ ان خاتون پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔

 اگرمیرے ساتھ تصویر کھنچوانا جرم ہے تو مجھے بھی سزا دی جانی چاہئے کیونکہ ان محنتی اور وفادار خاتون پولیس ملازمین کا کیرئیر تباہ کرنا حکومت کو زیب نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ کانگریس قائد کل جب ارون کے ارکان خاندان سے ملاقات کے لئے جارہی تھیں تو انہیں لکھنو۔ آگرہ ایکسپریس وے پر روک دیا گیا تھا۔

 ارون پرآگرہ کے جگدیش پور پولیس اسٹیشن سے 25 لاکھ روپے کے سرقہ کا الزام تھا اور پولیس تحویل کے دوران اس کی حالت بگڑگئی تھی اور وہ فوت ہوگیا تھا۔ لکھنو کے ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق تصویرکشی  معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ خاتون پولیس ملازمین نے کانگریس قائد کے ساتھ تصویر کشی کراتے ہوئے قواعد کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.