چینائی میں ڈرون پولیس اسٹیشنس کے قیام کی منظوری

مصائب میں مبتلا افراد کی مدد جرائم کے علاقوں پر نظر رکھنے، اہم شخصیتوں کی آمد و رفت کے لیے سیکوریٹی اور دیگر امور کے لیے پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرنے اہم مقامات پر موبائل ڈرون پولیس یونٹ قائم کیے جائیں گے۔

0حکومت ِ ٹاملناڈو نے گریٹر چینائی کے لیے ڈرون پولیس اسٹیشن قائم کرنے3.60 کروڑ روپئے منظور کیے ہیں۔

مصائب میں مبتلا افراد کی مدد جرائم کے علاقوں پر نظر رکھنے، اہم شخصیتوں کی آمد و رفت کے لیے سیکوریٹی اور دیگر امور کے لیے پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرنے اہم مقامات پر موبائل ڈرون پولیس یونٹ قائم کیے جائیں گے۔

ہر یونٹ میں 9 ڈرونس ہوں گے۔ انہیں ایک کنٹینر کیبن میں رکھا جائے گا، جو کنٹرول روم کی طرح ہوگا۔

پولیس نے 3 اقسام کے ڈرونس کی نشاندہی کی ہے، جن میں فوری کارروائی کرنے والے خصوصی پے لوڈ ڈرون طویل فاصلہ پر نظر رکھنے والے ڈرون اور زندگی بچاؤ ڈرونس شامل ہوں گے۔

حکومت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ مدراس انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے اساتذہ سے تعاون کریں، جو محکمہ ایروناٹکس میں ڈرونس پر کام کیے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.