کانگریس قیادت فوری تبدیل کردی جائے : ششی تھرور

ششی تھرور نے میڈیا سے کہا کہ راہول گاندھی اگر کمان سنبھالنا چاہتے ہیں تو یہ فوری ہوجانا چاہئے۔ اگر کانگریس کو واپس آنا ہے تو حالات تیزی سے بدلنے چاہئیں۔

ترواننتا پورم: کیرالا کے ترواننت پورم سے 3 مرتبہ رکن لوک سبھا رہے ششی تھرور نے ہفتہ کے دن کہا کہ کانگریس پارٹی میں نئی قیادت ہونی چاہئے۔

 انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی سونیا گاندھی کے خلاف ایک لفظ نہیں کہا ہے لیکن وہ خود کہہ رہی ہیں لیکن وہ صدارت چھوڑدینا چاہتی ہیں‘لہٰذا نئی قیادت کو فوری کمان سنبھال لینی چاہئے۔

ششی تھرور نے میڈیا سے کہا کہ راہول گاندھی اگر کمان سنبھالنا چاہتے ہیں تو یہ فوری ہوجانا چاہئے۔ اگر کانگریس کو واپس آنا ہے تو حالات تیزی سے بدلنے چاہئیں۔

 پارٹی کو الیکشن کے لئے تیار رہنا چاہئے اور یہ ابھی ہوجانا چاہئے۔ ششی تھرور‘ کانگریس پارٹی کے اُن 23 قائدین میں ایک ہیں جنہوں نے گزشتہ برس سونیا گاندھی کو لکھا تھا کہ پارٹی میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.