کھیل

آئی پی ایل 2023 کا جمعہ سے آغاز

آئی پی ایل کو سب سے پہلے ہندوستان کا تہوار 2015 میں سامنے آئے تھیم سانگ میں کہا گیا تھا اورایسا ہوبھی کیوں نہ، جس ملک میں سچن ٹندولکر کی پوجا کی جاتی ہے اورکرکٹ کومذہب کے طور پر قبول کیا جاتا ہے، وہاں قومی اور بین الاقوامی ستاروں سے سجی لیگ کو تہوار کی طرح کیوں نہ منایا جائے؟

احمد آباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کا آغاز جمعہ کو دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور مہندر سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
آئی پی ایل۔2023 کپتان بدلنا بعض ٹیموں کو راز نہیں آیا
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر

آئی پی ایل کو سب سے پہلے ہندوستان کا تہوار 2015 میں سامنے آئے تھیم سانگ میں کہا گیا تھا اورایسا ہوبھی کیوں نہ، جس ملک میں سچن ٹندولکر کی پوجا کی جاتی ہے اورکرکٹ کومذہب کے طور پر قبول کیا جاتا ہے، وہاں قومی اور بین الاقوامی ستاروں سے سجی لیگ کو تہوار کی طرح کیوں نہ منایا جائے؟

اس ٹورنامنٹ کا آغاز پہلے ٹی20 ورلڈ کپ (2007) کے سات ماہ بعد 18 اپریل 2008 کو ہوا۔ تقریباً ایک ماہ تک سنسنی خیز اور جوش وخروش سے لبریز میچوں کے بعد یکم جون کو منعقدہ فائنل میں باصلاحیت نوجوانوں سے مزین راجستھان رائلز نے اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل جیت کر ٹورنامنٹ کے ساتھ انصاف کیا۔

آئی پی ایل کو متعارف کرانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ بی سی سی آئی ملک میں چھپے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں بڑے اسٹیج پرنکھارناچاہتا تھا۔ رائلز کی جیت نے کہیں نہ کہیں آئی پی ایل کے اس مقصد پورا کر دیا۔

اس موضوع پر بحث کی جا سکتی ہے کہ آئی پی ایل کے بعد ہندوستان ایک بار بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہیں جیت سکا، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ٹورنامنٹ نے رویندر جڈیجہ اور جسپریت بمراہ سے لے کر رشبھ پنت اور ارشدیپ سنگھ جیسے ستاروں کو چمکنے کا موقع دیا۔ ٹائٹنز اور سپر کنگز کی جنگ سے شروع ہونے والا سیزن بھی یقینی طور پر ہندوستانی کرکٹ کو مستقبل کے کچھ اسٹارز دے گا۔

یہ بھی منطقی ہے کہ دفاعی چیمپئن ٹائٹنز اور دھونی کی سپر کنگز ٹورنامنٹ کا آغاز کریں گی۔ سپر کنگز بھلے ہی سب سے زیادہ ٹرافیاں جیتنے کے معاملے میں ممبئی انڈینز سے پیچھے ہو، لیکن اس نے سب سے زیادہ بار فائنل میں پہنچ کر اس لیگ کو مقبول بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

تاہم گزشتہ سال اس ٹیم کوٹائٹنز کے خلاف دونوں میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑاتھا۔ اس بار دھونی کے دھورندر پہلے میچ میں ہی ٹائٹنز کو شکست دے کر اپنی مہم کا زبردست آغاز کرنا چاہیں گے۔