دہلی ایرپورٹ کا صحن غرقاب

ہفتہ کی صبح قومی دارالحکومت میں موسلادھار بارش ہوئی۔ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہلی ایرپورٹ کے فورکورٹ میں کاریں غرقاب ہوگئیں۔

نئی دہلی: دہلی ایرپورٹ کے صحن میں پانی جمع ہوگیا‘ 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 5  کا رُخ جئے پور اور احمدآباد کی طرف موڑدیا گیا۔

ہفتہ کی صبح قومی دارالحکومت میں موسلادھار بارش ہوئی۔ سوشیل میڈیا پر پوسٹ کئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہلی ایرپورٹ کے فورکورٹ میں کاریں غرقاب ہوگئیں۔

لوگ ایرپورٹ کی انٹری گیٹ تک پہنچنے کے لئے یا تو پانی میں چل رہے ہیں یا پانی سے بچنے اونچے مقامات پر کھڑے تھے۔

وزیر شہری ہوابازی جیوترآدتیہ سندھیا نے ٹویٹر پر کہا کہ انہوں نے ایرپورٹ عہدیداروں سے بات کی۔ انہیں بتایا گیا کہ صحن سے پانی اندرون 30 منٹ خالی کردیا گیا۔

ایرپورٹ کے قریب واقع ایروسٹی ایریا بھی جہاں کئی لکژری ہوٹلیں ہیں‘ زیرآب آگیا۔ دیگر ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ لوگ پانی سے بچتے ہوئے اپنی کاریں چلارہے ہیں۔

دہلی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ (ڈی آئی اے ایل) نے ٹویٹر پر کہاکہ کچھ دیر اچانک موسلادھار بارش کی وجہ سے ایرپورٹ کے سامنے پانی جمع ہوگیا۔

ہماری ٹیم فوری حرکت میں آئی اور اس نے مسئلہ حل کردیا۔ صبح 9 بجے سے آپریشنس بحال ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے صبح 5 پروازوں کا رخ موڑا گیا۔

4 ڈومیسٹک فلائٹس(اسپائس جیٹ کی 2‘ انڈیگو کی  1  اور گو فرسٹ کی 1) کو جئے پور بھیج دیا گیا۔ ایک بین الاقوامی پرواز (ایمریٹس دُبئی تا دہلی) کو احمدآباد بھیج دیا گیا۔ خراب موسم کی وجہ سے انڈیگو کی 3 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

قومی دارالحکومت کے دیگر علاقوں بشمول موتی باغ اور آر کے پورم (جنوبی دہلی) سے بھی بارش کی اطلاع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جمعہ کی صبح سے قومی دارالحکومت میں 97 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.