آرین خان کیس کے ذریعہ عوام کی توجہ ہٹائی گئی: کپل سبل

ایک اور ٹویٹ میں کانگریس قائد نے حکومت پر طنز کیا کہ ہندوستان بھوکے ممالک کی فہرست گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) میں 116 ممالک میں 2021 میں 101 ویں مقام پر آگیا حالانکہ وہ 2020 میں 94 ویں مقام پر تھا۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد کپل سبل نے جمعہ کے دن الزام عائد کیا کہ آرین خان منشیات کیس کے ذریعہ لکھیم پور کھیری واقعہ سے عوام کی توجہ ہٹائی گئی۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخان کے لڑکے آرین خان کے کیس میں ”بے قصور ثابت ہونے تک خاطی“ کے قاعدہ پر عمل کیا جارہا ہے۔ کپل سبل نے ٹویٹ کیا کہ آرین کیس میں منشیات استعمال کرنے اپنے پاس رکھنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

 آشیش مشرا (لکھیم پور کھیری) سے کامیابی کے ساتھ توجہ ہٹائی گئی۔ ایک اور ٹویٹ میں کانگریس قائد نے حکومت پر طنز کیا کہ ہندوستان بھوکے ممالک کی فہرست گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی) میں 116 ممالک میں 2021 میں 101 ویں مقام پر آگیا حالانکہ وہ 2020 میں 94 ویں مقام پر تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.