تلنگانہ

جنگاؤں میں ریٹائرڈ ایم پی ڈی او مردہ پایاگیا

اس معاملہ کی جانچ جاری تھی کہ راماکرشنیا کے ارکان خاندان نے مقامی سیاستدانوں کے خلاف سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ راما کرشنا کا قتل، اراضی تنازعہ کے بعد کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں ریٹائرڈ منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفیسر(ایم پی ڈی او)و آرٹی اے جہدکار این راماکرشنیا اتوار کو چمپک ہلز کے کریشر پلانٹ کے قریب ایک تالاب میں مردہ پائے گئے۔راماکرشنیا، پوچم پیٹ گاوں کے رہنے والے ہیں جو 15جون سے لاپتہ ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

ان کے بیٹے نے بچنا پیٹ پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی تھی۔اس معاملہ کی جانچ جاری تھی کہ راماکرشنیا کے ارکان خاندان نے مقامی سیاستدانوں کے خلاف سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ راما کرشنا کا قتل، اراضی تنازعہ کے بعد کیاگیا ہے۔

اس اراضی کے تعلق سے انہوں نے آرٹی آئی میں درخواست داخل کی تھی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کی بہو نے اس معاملہ کو نمٹنے پولیس کے طریقہ کار پر مایوسی کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ اس مسئلہ کو اہمیت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں بھی راماکرشنا کی جان لینے کی کوشش کی گئی تھی۔پولیس نے اس سلسلہ میں چار افراد کو تحویل میں لے لیا۔