اجئے مشرا کی امیت شاہ سے ملاقات

سمجھا جاتا ہے کہ اجئے مشرا نے یوپی تشدد کے سلسلہ میں اپنا موقف واضح کردیا۔ قبل ازیں وہ نارتھ بلاک میں اپنے دفتر گئے اور کچھ دیر وہاں رہے۔

نئی دہلی: مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا نے جن کا لڑکا اترپردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد میں مبینہ ملوث ہونے پر نشانہ ئ تنقید بنا ہوا ہے‘ چہارشنبہ کے دن مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ان کے بنگلہ میں ملاقات کی۔ ملاقات 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔

سمجھا جاتا ہے کہ اجئے مشرا نے یوپی تشدد کے سلسلہ میں اپنا موقف واضح کردیا۔ قبل ازیں وہ نارتھ بلاک میں اپنے دفتر گئے اور کچھ دیر وہاں رہے۔

 اترپردیش پولیس نے اتوار کے دن تکونیہ میں تشدد کے سلسلہ میں درج ایف آئی آر میں اجئے مشرا کے لڑکے آشیش مشرا کا نام لیا ہے۔ اجئے مشرا کا دعویٰ ہے کہ وہ اور ان کا لڑکا تکونیہ واقعہ میں کسی بھی طرح ملوث نہیں ہیں۔ ان کا لڑکا اتوار کے دن تکونیہ میں تھا ہی نہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.