انٹرٹینمنٹ

پربھاس کی فلم آدی پروش کا فرسٹ لک ریلیز

پربھاس نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم آدی پروش کا آفیشئل پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر کے ساتھ انھوں نے کیپشن لکھا ہے،آیودھیا(اتر پردیش) سریو ندی کے کنارے پے ایک جادوئی سفر شروع کرتے ہوئے ہمارے ساتھ جڑیے۔

ممبئی: ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹارپر بھاس کی آنے والی فلم آدی پروش کا فرسٹ لک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر اوم راوت ان دنوں آدی پروش بنا رہے ہیں۔ اس فلم میں پربھاس،کرتی سینن،سیف علی خان اور سنی سنگھ نظر آئیں گے۔ اس فلم کا فرسٹ لک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ پوسٹر میں پربھاس تیر کمان تانے کسی جنگجو کی طرح لگ رہے ہیں۔

پربھاس نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر فلم آدی پروش کا آفیشئل پوسٹر شیئر کیا ہے۔ پوسٹر کے ساتھ انھوں نے کیپشن لکھا ہے،آیودھیا(اتر پردیش) سریو ندی کے کنارے پے ایک جادوئی سفر شروع کرتے ہوئے ہمارے ساتھ جڑیے۔ فلم کا پوسٹر اور ٹیجر2اکتوبر کو شام سات بجے آپ سبھی کے سامنے ریلیز کیا جائے گا۔“

https://www.instagram.com/p/CjHN-psPSW5/?utm_source=ig_web_copy_link

آدی پروش ہندی، تیلیگو، تمل، کنڑاور ملیالم زبان میں 12جنوری کو ریلیز ہوگا۔ اس فلم میں پربھاس بھگوان شری رام کا کردار ادا کر رہے ہیں،کرتی سینن سیتا، سنی سنگھ لکشمن،اور سیف علی خان راون کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔