امبیکا سونی کا چیف منسٹر پنجاب بننے سے انکار

امریندر سنگھ کا جانشین تلاش کرنے کانگریس میں بات چیت جاری ہے۔ امبیکا سونی نے ہفتہ کی رات اور اتوار کے دن نئی دہلی میں راہول گاندھی سے ان کے بنگلہ پر ملاقات کی۔

نئی دہلی: کانگریس قائد امبیکا سونی نے جنہیں کل رات راہول گاندھی کی میٹنگ میں مدعو کیا گیا تھا پنجاب کی چیف منسٹر بننے سے انکار کردیا۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے زور دیا کہ ایک سکھ کو پنجاب کا چیف منسٹر بنایا جائے۔ امبیکا سونی کے انکار کے بعد کانگریس اب دوسرے ناموں بشمول پرتاپ سنگھ باجوہ‘ سکھویندر سنگھ رندھاوا اور رونیت سنگھ بٹو غور کر رہی ہے۔

 قبل ازیں پارٹی نے سنیل جاکھڑ کو چیف منسٹر بنانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب پارٹی قیادت کی سوچ بدل گئی ہے۔ راہول گاندھی نے ہفتہ کی رات میٹنگ طلب کی جس میں امبیکا سونی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری تنظیمی امور کے سی وینوگوپال موجود تھے۔ میٹنگ آدھی رات کے بعد بھی جاری تھی۔ امبیکا سونی‘ پنجاب سے تعلق رکھتی ہیں اسی لئے انہیں پیشکش کی گئی کہ وہ اسمبلی الیکشن تک چیف منسٹر بن جائیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ایک غیر سکھ کو ابھارنا چاہتی ہے کیونکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی زور پکڑرہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بموجب بزرگ کانگریس قائد امبیکا سونی نے اتوار کے دن بتایا کہ انہیں  پنجاب کی چیف منسٹری کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا کیونکہ ان کے خیال میں پنجاب کا چیف منسٹر‘ سکھ ہونا چاہیئے۔

امریندر سنگھ کا جانشین تلاش کرنے کانگریس میں بات چیت جاری ہے۔ امبیکا سونی نے ہفتہ کی رات اور اتوار کے دن نئی دہلی میں راہول گاندھی سے ان کے بنگلہ پر ملاقات کی۔

 امبیکا سونی نے میڈیا سے کہا کہ ہاں مجھے چیف منسٹری کی پیشکش کی گئی لیکن میں نے منع کردیا۔ میرے خیال میں ایک سکھ کو یہ عہدہ دیا جائے۔ ملک میں صرف ایک ریاست ہے جہاں سکھ چیف منسٹر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندی گڑھ میں بات چیت جاری ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس ؍پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.