امریندر سنگھ کی امیت شاہ سے ملاقات، کانگریس میں ہلچل

دن بھر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کیپٹن سنگھ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا سے ملنے جارہے ہیں ، لیکن انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ جب کسی سے ملنا ہوگا تو وہ کھلے عام جائیں گے نہ کہ چھپ کر۔

نئی دہلی: پنجاب کے سابق چیف منسٹر اور کانگریس کے سینئر رہنما کیپٹن امریندر سنگھ آج شام یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ شام 6 بجے کے قریب ، کیپٹن سنگھ کی گاڑیوں کا قافلہ سِکس-اے کرشنا مینن مارگ پر امیت شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچا۔

کیپٹن سنگھ منگل کو چندی گڑھ سے ذاتی دورے پر یہاں آئے تھے اور انہوں نے اپنا سامان کپورتھلہ ہاؤس میں چیف منسٹر کی رہائش گاہ سے ہٹا کر نئے چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی کیلئے خالی کر دیا تھا۔

دن بھر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ کیپٹن سنگھ امیت شاہ اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا سے ملنے جارہے ہیں ، لیکن انہوں نے اس کی تردید کی اور کہا کہ جب کسی سے ملنا ہوگا تو وہ کھلے عام جائیں گے نہ کہ چھپ کر۔

سمجھا جاتا ہے کہ کل پنجاب میں نئے چیف منسٹر مسٹر چنی کے وزراء کو محکمہ/ قلمدان کے اعلان کے بعد پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے اچانک استعفیٰ سے پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کی وجہ سے یہ میٹنگ نہیں ہوئی تھی۔

لیکن آج شام ، جیسے ہی کیپٹن کے امیت شاہ کے گھر جانے کی اطلاع ملی ، کانگریس میں ایک سیاسی طوفان اٹھنے لگا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کپِل سبل نے ایک پریس کانفرنس بلائی اور پارٹی کی قیادت کے زوال پر پارٹی قیادت کو کٹہرے میں کھڑا کیا اور صورتحال پر غور کرنے کیلئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی فوری میٹنگ کا مطالبہ کیا۔

 پارٹی کے ایک اور سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے بھی پارٹی صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان سے فوری طور پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ بلانے کی اپیل کی گئی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.