امریکی بحریہ کے اڈمیرل مائیکل گلڈے‘ہندوستان کے 5 روزہ دورہ پر

ہندوستاناورامریکہ کے روایتی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان آپسی بھروسے اوراعتماد کے دفاعی تعلقات رہے ہیں، جو 16 جون کو ہندوستانکو ”دفاعی شراکت دارکا درجہ“ دیئے جانے کے بعد یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔

نئی دہلی: امریکی بحریہ کے چیف آف آپریشن اڈمیرل مائیکل گلڈے 11سے 15اکتوبر، 2021تک ہندوستانکے پانچ روزہ دورے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران ایڈمیرل گلڈے بحری اسٹاف کے سربراہ ایڈمیرل کرم بیرسنگھ اور اعلیٰ درجے کے جی اوآئی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

 ایڈمیرل گلڈے ہندوستانی بحریہ کی مغربی بحری کمان (ممبئی) اور مشرقی بحری کمان (وشاکھاپٹنم) کادورہ کریں گے۔ جہاں وہ متعلقہ کمانڈر ان چیف کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ایڈمیرل گلڈے ہندوستانی وفد کے ساتھ ساتھ ہندوستانکے مشرقی ساحل پریوایس این کیریئر اسٹرائک گروپ کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔

ہندوستاناورامریکہ کے روایتی قریبی دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان آپسی بھروسے اوراعتماد کے دفاعی تعلقات رہے ہیں، جو 16 جون کو ہندوستانکو ”دفاعی شراکت دارکا درجہ“ دیئے جانے کے بعد یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔

 دونوں ملکوں نے مخصوص بنیادی سمجھوتے کئے ہیں، جن سمجھوتوں میں 2015 میں دستخط کیاگیا، دفاعی خاکے سے متعلق سمجھوتہ بھی شامل ہے۔ جو 2016میں ضروری سازوسامان کے تبادلے سے متعلق کئے گئے مفاہمت نامے کے ایک سمجھوتے کے لیے دفاعی اداروں کے درمیان اشتراک کاایک تفصیلی خاکہ فراہم کرتاہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.