انس حقانی نے سومناتھ کا بت توڑنے پرمحمودغزنوی کی ستائش کی

سلطان محمود غزنوی نے غزنی سے خطہ میں ایک طاقتور مسلم سلطنت قائم کی تھی اور سومناتھ کی مورتی کو توڑا تھا۔ سلطان محمود غزنوی نے گجرات کے سومناتھ مندر کو ڈھایا تھا۔ سلطان نے 17 مرتبہ ہندوستان پر حملے کئے تھے۔

نئی دہلی: طالبان کے سرکردہ رہنما انس حقانی نے محمود غزنوی کی اور سومناتھ مندر کا بت توڑنے کے ان کے اقدام کی ستائش کی۔ انس حقانی منگل کے دن سلطان محمود غزنوی کی قبر پر گئے تھے۔

 انہوں نے ٹویٹر پر سلطان محمود کی مدح سرائی کی جنہوں  نے سومناتھ کے بت کوتوڑ دیئے تھے۔ انس حقانی کے ٹویٹ پر سوشیل میڈیا میں ہنگامہ مچ گیا۔ انس حقانی نے ٹویٹ کیا آج ہم سلطان محمود غزنوی کی قبر پر گئے جو ایک ممتاز مسلم جنگجو اور 10 ویں صدی کے مجاہد تھے۔

 سلطان محمود غزنوی نے غزنی سے خطہ میں ایک طاقتور مسلم سلطنت قائم کی تھی اور سومناتھ کی مورتی کو توڑا تھا۔ سلطان محمود غزنوی نے گجرات کے سومناتھ مندر کو ڈھایا تھا۔ سلطان نے 17 مرتبہ ہندوستان پر حملے کئے تھے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.