اوکایا کمپنی نے ای اسکوٹر لانچ کیا

اوکایا پاور گروپ کے منیجنگ ڈائرکٹر انل گپتا نے کہا کہ اس اسکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ایک بار مکمل چارج ہونے پر یہ زیادہ سے زیادہ 80 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

نئی دہلی: توانائی ذخیرہ کرنے والی کمپنی اوکایا گروپ کی الیکٹرک وہیکل یونٹ اوکایانے آج ہندوستان میں تیار ای اسکوٹر فریڈم لانچ کرنے کااعلان کیا جس کی شروعاتی قیمت 69900 روپے ہے۔

اوکایا پاور گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر انل گپتا نے آج اس اسکوٹر کولانچ کرتے ہوئے کہا کہ 100 فیصد دیسی ساختہ اسکوٹر ہماچل پردیش کے بدی میں واقع کمپنی کے پلانٹ میں تیار کیا جا رہا ہے۔ اسے لتھیم آئن اور لتھیم ایسڈ بیٹری کے آپشن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکوٹر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور ایک بار مکمل چارج ہونے پر یہ زیادہ سے زیادہ 80 کلومیٹر تک چل سکتی ہے۔

اس موقع پر کمپنی کے ڈائریکٹر انشول گپتا نے کہا کہ ان کی کمپنی نہ صرف موبلٹی ٹول ای وی بنارہی ہے بلکہ ایک ایکوسسٹم بھی تیار کررہی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.