شمالی بھارت

ممتا بنرجی کے گھٹنے کی کامیاب سرجری، گھر منتقل

شمالی بنگال میں پنچایت انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں۔ ممتا بنرجی کے پاؤں میں چوٹ پہنچی تھیں۔

کولکتہ: کولکتہ کے ایس ایس کے ایم ہاسپٹل میں آج وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی کے گھٹنے کی کامیاب سرجری کی گئی جس کے دوران ان کے گھٹنے سے کامیاب طریقے سے پانی نکالا گیا۔ ڈاکٹر وں کو امید ہے وہ جلد ہی مکمل طور پرفٹ ہوجائیں گی۔ آج شام وہ اسپتال سے اپنی رہائش گاہ لوٹ آئی ہیں جہاں وہ چند دن آرام کریں گی۔

متعلقہ خبریں
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا
مسلمانوں کے نام چیف منسٹر ممتا بنرجی کا پیام
اپوزیشن قائدین کو جیل میں ڈال دینا مودی کی گارنٹی: ممتا بنرجی
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
ممتا بنرجی کا رات بھر دھرنا

شمالی بنگال میں پنچایت انتخابی مہم کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہو گئی تھیں۔ ممتا بنرجی کے پاؤں میں چوٹ پہنچی تھیں۔ ممتا بنرجی نے پنچایات انتخابات کے لئے ورچوئل مہم چلائی۔

انہوں نے خود بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے کچھ معمولی سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ آج صبح معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ کی ممکنہ طور پر آج سرجری ہوگی۔ انہیں دوپہر میں ایس ایس کے ایم اسپتال آتے دیکھا گیا۔

اسپتال ذرائع نے واضح کیا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کے گھٹنے کے اوپر پانی جم گیا ہے اس کو نکالا جارہا ہے۔ شام 7.30 بجے وزیر اعلیٰ کو وئیل چیئر پر اسپتال سے باہر آتے دیکھا گیا۔ ابھیشیک بنرجی بھی ان کی مدد کرتے نظر آ رہے تھے۔

اس کے بعد ممتا ایک چھوٹی نیلی گاڑی میں اسپتال کے احاطے سے نکلیں۔ ابھیشیک بنرجی بھی وزیر اعلیٰ کی گاڑی میں تھے۔

ممتا بنرجی کے اسپتال کے انچارج ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے بائیں گھٹنے کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے۔ ممتا بنرجی کے پاؤں کی سرجری نہیں کی گئی بلکہ گھٹنے میں جمع سیال کو باہر نکالا گیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ سیال کامیابی سے نکالا گیا ہے۔ یعنی اس عمل کو کامیاب کہا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انچارج ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہڈیوں کی کثافت ان کی عمر کے حساب سے اچھی ہے۔

ممتا بنرجی پابندی سے لمبی چہل قدمی کرتی ہیں اور روزانہ ورزش بھی کرتی ہیں۔ وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ ممتا جلد ہی معمول کی سرگرمیوں میں واپس آسکیں گی۔ تاہم ڈاکٹروں نے انہیں اپنے پیروں پر دباؤ نہ ڈالنے اور کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔