بھارت

ایر انڈیا 15 ماہ میں 30 طیارے اپنے بیڑہ میں شامل کرے گی

ایرانڈیا نے پیر کے دن کہا کہ وہ جاریہ سال دسمبر سے دھیرے دھیرے 30نئے طیارے اپنے بیڑہ میں شامل کرے گی۔ ان میں 5 بڑے بوئنگ طیارے بھی شامل ہوں گے۔

نئی دہلی: ایرانڈیا نے پیر کے دن کہا کہ وہ جاریہ سال دسمبر سے دھیرے دھیرے 30نئے طیارے اپنے بیڑہ میں شامل کرے گی۔ ان میں 5 بڑے بوئنگ طیارے بھی شامل ہوں گے۔

ٹاٹا گروپ کی ملکیتی ایرلائن اندرون و بیرون ِ ملک اپنی خدمات کو بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔

ایرلائن آئندہ 15 ماہ میں 21 ایربس اے 320 نیو‘ 4 ایربس اے 321 نیو اور 5 بوئنگ بی 777-200 لانگ رینج طیارے لیز پر لے گی۔ بی 777-200 ایل آر دسمبر 2022 اور مارچ 2023 کے درمیان ایرلائن کے بیڑہ میں شامل ہوجائیں گے۔

انہیں ہندوستان کے میٹرو شہروں سے امریکہ کی روٹ پر چلایا جائے گا۔ 4 اے 321 نیو سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اور 21 ایربس اے 320 نیو سال 2023 کی دوسری سہ ماہی میں ملنے کی توقع ہے۔ انہیں اندرون ملک اور مختصر مسافتی بین الاقوامی منزلوں کے چلایا جائے گا۔