اگلے پوسٹرس میں نہرو کی تصویر شامل ہوگی: آئی سی ایچ آر

آئی سی ایچ آر کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم ملک کی جدوجہد آزادی میں کسی کا بھی رول گھٹانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ اس نے اس مسئلہ پر تنقید کو خارج کیا۔

نئی دہلی: آزادی کی پلاٹینم جوبلی سے متعلق ایک پوسٹر میں جواہرلال نہرو کی تصویر شائع نہ کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید جھیل رہی انڈین کونسل آف ہسٹاریکل ریسرچ(آئی سی ایچ آر) نے کہا ہے کہ اس مسئلہ پر تنازعہ ”غیر ضروری“ ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں جاری ہونے والے پوسٹرس میں نہرو کی تصویر ہوگی۔

آئی سی ایچ آر کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم ملک کی جدوجہد آزادی میں کسی کا بھی رول گھٹانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ اس نے اس مسئلہ پر تنقید کو خارج کیا۔

آئی سی ایچ آر‘ وزارت تعلیم کے تحت ایک خود اختیار ادارہ ہے۔ وہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کئی لیکچرس اور سمینارس کا اہتمام کر رہا ہے۔

عہدیدار نے پی ٹی آئی سے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو تقاریب کے تحت جاری یہ صرف ایک پوسٹر ہے۔ کئی پوسٹر جاری ہونے والے ہیں جن میں نہرو کی تصویر شامل ہوگی۔ تنازعہ غیر ضروری ہے۔

لیکچر سیریز کے تحت کونسل نے مختلف تاریخ دانوں اور ماہرین تعلیم کو ہندوستان کی جدوجہد آزادی سے متعلق مختلف موضوعات پر خطاب کیلئے مدعو کیا ہے۔ جئے رام رمیش‘ ششی تھرور اور پون کھیڑا جیسے کانگریس قائدین نے کل تنقید کی تھی کہ جواہرلال نہرو اور مولانا آزاد کی تصاویر غائب ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.