ایمس میں نئی فنگس اسٹرین سے 2 مریضوں کی موت

ایمس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اس قسم کا فنگس پہلی مرتبہ رپورٹ ہوا ہے۔

نئی دہلی۔ 23 نومبر: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (ایمس) میں عارضہ تنفس میں مبتلا 2 مریضوں کی دوران ِ علاج موت ایک ایسے فنگس کی وجہ سے ہوئی جس پر دوائیں کام نہیں کررہی تھیں۔

ان دونوں مریضوں کی جن میں ایک کی عمر 50 سے اوپر اور دوسرے کی 40 سے اوپر تھی، کیس رپورٹ انڈین جرنل آف میڈیکل مائیکرو بائیولوجی میں شائع ہوئی ہے۔

جس فنگس اسٹرین کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی اس کا پہلی مرتبہ تذکرہ 2005 میں میڈیکل لٹریچر میں آیا تھا۔

ایمس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں اس قسم کا فنگس پہلی مرتبہ رپورٹ ہوا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.