ایم ایس پی پر ضمانت ملنے تک کسان تحریک ختم نہیں ہوگی: ورون گاندھی

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ہفتہ کے دن وزیراعظم نریندرمودی سے گزارش کی کہ وہ فصلوں کے لئے اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی ضمانت دینے کا کسانوں کا مطالبہ مان لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ پورا ہونے تک کسانوں کی تحریک ختم ہونے والی نہیں۔

 پیلی بھیت(اترپردیش) کے رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے نام مکتوب میں مرکزی وزیر اجئے کمار مشرا تینی کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ 3زرعی قوانین کی منسوخی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ورون گاندھی نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ پہلے لیا جاتا تو کئی معصوم جانیں بچ سکتی تھیں۔ انہوں  نے کہا کہ ایم ایس پی کو قانونی ضمانت ملنے سے کسانوں کو معاشی سیکوریٹی کور فراہم ہوگا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.