ایک مہینہ میں پٹرول 7.70 روپئے اور ڈیزل 8.30 روپئے مہنگا

اس مہینے میں اب تک 31 دنوں میں سے 24 دن ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس مہینے میں اب تک پیٹرول 7.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند سطح پر رہنے کے درمیان گھریلوں سطح پرپٹرول اور ڈیزل میں اتوار کو مسلسل پانچویں دن بھی اچھال جاری رہا ۔

سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 109.34 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.07 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

 اس مہینے میں اب تک 31 دنوں میں سے 24 دن ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس مہینے میں اب تک پیٹرول 7.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

اس اضافہ کے بعد ممبئی میں پٹرول 115.14 روپے اور ڈیزل 106.23 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول سب سے مہنگا 118.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.50 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 113.10 روپے اور ڈیزل 104.71 روپے فی لیٹر، بنگلورو میں پٹرول 113.15 روپے اور ڈیزل 104.09 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

کولکتہ میں بھی پٹرول 109.79 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.19 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں صرف سات پیسے کا فرق رہ گیا ہے ۔ پٹرول 103.53 روپے اور ڈیزل 103.46 روپے فی لیٹر ہے ۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول 106.46 روپے اور ڈیزل 98.73 روپے فی لیٹر پر ہے ۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.