بالاکوٹ فضائی حملہ کے ہیرو ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کو ترقی

پاکستانی فوج نے 27 فروری 2019 کو پاکستانی جٹ طیاروں کے ساتھ فضائی جنگ کے دوران ان کے جٹ طیارہ کو مار گرائے جانے کے بعد پکڑ لیا تھا۔

نئی دہلی: ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان جنہوں نے فروری 2019 کے دوران ایک فضائی لڑائی کے دوران پاکستان کے جٹ طیارے کو مار گرایا تھا اور جن کو تین دن کیلئے قیدی بناکر رکھا گیا تھا گروپ کیپٹن کے رتبہ پر ترقی دی گئی ہے۔

ونگ کمانڈر ورتھمان ہندوستان کا زمانہ جنگ کا اعلیٰ ترین شجاعت میڈل ویرچکر یافتہ ہیں۔

اُن کو پاکستانی فوج نے 27 فروری 2019 کو پاکستانی جٹ طیاروں کے ساتھ فضائی جنگ کے دوران ان کے جٹ طیارہ کو مار گرائے جانے کے بعد پکڑ لیا تھا۔ انہوں نے ان کے جٹ طیارہ کو نشانہ بنائے جانے سے قبل پاکستان کے ایف 16 جنگی طیارہ کو مار گرایا تھا۔

بالاکوٹ فضائی حملہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ بالا کوٹ میں دہشت گردوں کی کیمپس پر کیا گیا تھا جو مہلوک پلوامہ حملہ کا انتقام تھا جس میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ 107 کی ہند پاک جنگ کے بعد ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں کیا جانے والا پہلا فضائی حملہ تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.