بحث کے بغیر منظوری بدبختانہ : راہول گاندھی

سابق صدر کانگریس نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بدبختی کی بات ہے تین زرعی قوانین کو رد کرنے کا بل پارلیمنٹ میں کسی بحث کے بغیر منظور ہوگیا۔

نئی دہلی: کانگریس رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے زرعی قوانین کو رد کرنے کا بل پارلیمنٹ میں بحث کے بغیر منظور کرنے پر بی جے پی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے اسے بدبختانہ قرار دیا۔

سابق صدر کانگریس نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بدبختی کی بات ہے تین زرعی قوانین کو رد کرنے کا بل پارلیمنٹ میں کسی بحث کے بغیر منظور ہوگیا۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت بحث سے دہشت زدہ ہے کیونکہ اسے پتہ ہے کہ اس نے غلط کیا ہے۔

ہم بحث چاہتے تھے کہ ان سیاہ قوانین اور احتجاج کے دوران 700کسانوں کی موت کے پیچھے کون ہے۔ راہول گاندھی‘ حکومت کو نشانہ تنقید بناتے رہے ہیں کہ وہ بعض صنعتکاروں پر نوازش کر رہی ہے۔

انہوں نے تین سیاہ قوانین کی تنسیخ کو ملک کے کسانوں کی جیت قرار دیا۔ راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت نے سونچا تھا کہ غریب کسانوں اور محنت کشوں کو کچل دیا جاسکا ہے لیکن اب پتہ چل گیا ہے کہ انہیں کچلا نہیں جاسکتا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.