بغیر ثبوت، دباؤ کے تحت کوئی کارروائی نہیں ہوگی: یوگی آدتیہ ناتھ

آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ساری ریاست میں وہ یہ کہتے آرہے جس کسی کے خلاف ثبوت موجود ہے اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ وہ بی جے پی کا رکن اسمبلی ہو یا اپوزیشن کا رکن اسمبلی اور خواہ کسی بھی عہدے پر فائز ہو۔

لکھنؤ: لکھیم پور کھیری تشدد کیس میں مرکزی وزیر اجئے مشرا کے بیٹے کو گرفتار کرنے اپوزیشن کے مطالبات کے بیچ آج چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور کسی دباؤ کے تحت کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ تشدد کا واقعہ جس میں چار کسانوں کے بشمول آٹھ افراد ہلاک ہوئے کو بدبختانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت واقعہ کی تفصیلات کا گہرا جائزہ لے رہی ہے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کے لیے کوئی مقام نہیں ہے اور جب قانون ہر ایک کے تحفظ کی گیارنٹی دے رہا ہے تو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں۔ کیس میں مرکزی وزیر کے بیٹے اشیش مشرا کو بچانے کی کوششوں کے الزامات پر آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ”ایسا کوئی ویڈیو ثبوت نہیں، وہ ایک فون نمبر جاری کرے ہیں اور اگر کسی کے پاس ایسا کوئی ثبوت ہے تو وہ لوڈ کریں۔

ہر بات صاف شفاف ہوگی، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، لیکن دباؤ کے تحت کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا الزامات کی بنیاد پر کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، لیکن ہاں اگر کوئی ملوث ہے تو اسے بچایا نہیں جائے گا خواہ وہ کوئی بھی ہو۔

 اتوار کے دن کے واقعہ میں 8 مہلوکین میں چار کسان تھے جو مبینہ طور پر بی جے پی کارکنوں کی گاڑی سے کچلے گئے تھے۔ برہم کسانوں نے گاڑی میں سوار چند افراد کو زدوکوب کیا تھا، ان مہلوکین میں دو بی جے پی کارکن اور ان کا ڈرائیور شامل تھا۔ کسانوں کا دعویٰ ہے کہ ایک گاڑی میں اشیش مشرا سوار تھا، تاہم اس نے اور اس کے باپ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت کرنے کہ وہ اس وقت ایک پروگرام میں شریک تھا ثبوت پیش کرسکتے ہیں۔

 اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ثبوت کی بنیاد پر اترپردیش کے واقعہ کو جھوٹا قرار دیتے ہیں آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ساری ریاست میں وہ یہ کہتے آرہے جس کسی کے خلاف ثبوت موجود ہے اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ وہ بی جے پی کا رکن اسمبلی ہو یا اپوزیشن کا رکن اسمبلی اور خواہ کسی بھی عہدے پر فائز ہو، حکومت سب کے ساتھ یہی کررہی ہے۔ اشیش مشرا کو نوٹس کی اجرائی اور گرفتاری کے سوال پر چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) اور عدالتی کمیشن بھی تشکیل دی ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.